یار حسین میں دکاندار سے ایک لاکھ چھین لئے گئے

یار حسین میں دکاندار سے ایک لاکھ چھین لئے گئے

صوابی( بیورورپورٹ)یار حسین کے علاقے میں ڈکیتی کے وارداتوں میں نامعلوم افراد نے دوکانداروں کو لوٹ کر ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم چھین کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم افراد نے موضع یار حسین میں ایک بوڑھے مچھلی فروش خان کاکا پر پستول تھان کر ان سے پندرہ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے دریں اثناء یار حسین کے علاوہ جگناتھ میں کریانے کے ایک دوکاندار سے نامعلوم افراد نے ایک لاکھ روپے نقد اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے اس دوران ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل کو راستے میں چھوڑ گئے ۔ علاقے کے عوام نے ڈکیتی کے وارداتوں پر تشویش کااظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے اس قسم کے وارداتوں کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر