بلاول کو نواز شریف سے نہیں ملنا چاہئے تھا،پارٹی محتاط رہے،اعتزاز احسن

بلاول کو نواز شریف سے نہیں ملنا چاہئے تھا،پارٹی محتاط رہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی چھو ڑنے کا کو ئی ارادہ نہیں جعلی ٹوئٹ مجھ سے منسوب کیا گیا ، کبھی نہیں کہا کہ بلاول بھٹو کو نو از شریف سے نہیں ملنا چاہیے ، پیپلز پارٹی کا یہ ظرف تھا نو از شریف سے جیل میں ملے جبکہ نو از شریف نے جیل میں آصف علی زرداری کو تکلیف پہنچائی ، نو از شریف خود علا ج نہیں کرانا چاہتے ، اسلا م آباد میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیشکش بھی کی ہے یہاں دل کا اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج ہے،وہ علاج کروانے سے اجتناب کر رہے ہیں لہٰذا انہیں اگر کچھ ہو اتو ذمہ داری نواز شریف پر ہی ہے۔ انہو ں نے اپنی پارٹی کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ میرا پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،پیپلزپارٹی میر ا خا ندا ن ہے اور خاندان کو کبھی نہیں چھو ڑ سکتا ۔

پارٹی محتاط

مزید : صفحہ اول