پشاور میں پاک فوج سے اظہار یکجتی ،احمد میڈیکل کی ریلی

پشاور میں پاک فوج سے اظہار یکجتی ،احمد میڈیکل کی ریلی

پشاور(پ ر)پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کا اہتمام احمد میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور نے کیا تھا۔ریلی میں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات اور استا تذہ ودیگرنے بھی شرکت کی۔شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر بھارت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔ریلی میں احمد میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے چیرمین مراد اللہ جان ،ڈائریکٹر اکیڈیمکس اینڈ ایڈمیشن ڈاکٹرآصف نواز،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ہدایت اللہ،صالح محمداور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نظیر خان بھی شریک تھے۔آخر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں ریلی کے شرکا نے نعرے بازی کے بعد پرامن طور پر ریلی اختتام پزیر ہو ئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر