تہمینہ جنجوعہ سے سیکریٹری جنرل ای سی ،ہادی سلیمانپور کی ملاقات

تہمینہ جنجوعہ سے سیکریٹری جنرل ای سی ،ہادی سلیمانپور کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے سیکرٹری جنرل ای سی او ہادی سلیمانپور نے وزارت خا ر جہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پا کستان کے چار روزہ سرکاری دورہ پر ہیں اور گزشتہ سال اگست میں سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انکا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔پاکستان میں قیا م کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے جن میں ای سی او رکن مما لک کے درمیان ثقافتی تعاون، انفراسٹرکچر ترقیاتی ایجنڈا، علاقائی روابط اور ٹریڈ لبر لا ئزیشن سے متعلق امور زیربحث آئیں گے۔ سیکرٹری جنرل ہادی سلیمان وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے بھی ملاقات کرینگے۔قبل ازیں سیکر ٹری جنرل ای سی اوڈاکٹرہادی سلیمانپور کا دفتر خارجہ آمد پر حکام نے پر تپاک استقبال کیا۔

مزید : صفحہ اول