بلاول بھٹو نیا چارٹر آف ڈکیتی لانے کیلئے کوشاں،سینیٹر فیصل جاوید

بلاول بھٹو نیا چارٹر آف ڈکیتی لانے کیلئے کوشاں،سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نیا چارٹر آف ڈکیتی لانا چاہتے ہیں،وہ اپنے والد کے جھوٹے طرز سیاست پر چل پڑے ،چیئرمین پیپلز پارٹی عوام کو بتائیں سندھ میں ترقیاتی رقم کیلئے مختص پیسہ کہاں لگا؟ کیونکہ بلاول کے رشتہ دار امیر اور عوام غریب ہوئے۔سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اور ان کے چچا کی پالیسی ملک لوٹنا ہے۔ پہلے اداروں میں اثرورسوخ استعمال کیا جاتا تھا، اب آزاد اداروں کی وجہ سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔ پہلے یہ چچا کیساتھ مل کر بچ جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ امریکی مصنف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹ بارے لکھا،بلاول کو اس کا جواب دینا چاہئے اور اگر امریکی مصنف نے غلط لکھا تو بلاول بھٹو کو ہتک عزت کا دعویٰ کرنا چاہیے جس میں کامیابی پر انہیں کافی پیسے مل جائیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -