جامعات اور تعلیمی بورڈز کے نتائج میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت

جامعات اور تعلیمی بورڈز کے نتائج میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات اور تعلیمی بورڈز کے نتائج میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت ،عدالت نے9 اپریل کو سیمسٹرکے ضمنی امتحانات کا شیڈول اور تفصیل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے مختلف جامعات کے امتحانات کا شیڈول سندھ ہائی کورت میں پیش کیا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیمسٹر سسٹم والے ادارے ضمنی امتحانات ہی نہیں لیتے، طلبا کا سال ضائع ہوتاہے، عدالت نے 9 اپریل کو سیمسٹرکے ضمنی امتحانات کا شیڈول اور تفصیل پیش کرنے کا حکم دیا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نتائج میں تاخیر کے سندھ بھر سے تین لاکھ طلبا کا ایک تعلیمی سال ضائع ہوتا ہے،یونیورسٹیز میں ضمنی امتحانات بھی نہیں لئے جاتے،یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز کو 120 روز میں نتائج کے اعلان کا پابند کیا جائےْ یونیورسٹیز میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے سپلیمنٹری امتحانات کا حکم دیا جائے۔