سی ٹی ڈی پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

سی ٹی ڈی پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

کراچی(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسکن چورنگی میں کی گئی کارروائی میں 2 ملزمان محمد ریحان اور گل زمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹا کرتے تھے۔ملزمان 2 مختلف گروہ کی شکل میں وارداتیں کرتے تھے۔ایک گروہ واردات کرنے کے بعد کے پی کے فرار ہو جاتا تھا۔پہلے گروہ کے چلے جانے کے بعد دوسرا گروہ وارداتیں شروع کردیتا تھا۔ملزمان واردات کے لئے سوزوکی پک اپ استعمال کرتے تھے۔دوسری کارروائی سائٹ بی کے لیبر اسکوائر میں کی گئی،کارروائی کے نتیجے میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں محمد کاشف، ندیم اور محمد وقار شامل ہیں ۔ملزمان 100 سے زائد موٹر سائیکلیں چھینے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان شہر سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینتے اور بلوچستان میں فروخت کردیا کرتے تھے۔ملزمان کو ایک موٹر سائیکل کے عوض 15 سے 20 ہزار روپے ملتے تھے۔تیسری کارروائی میں ناگن چورنگی سے ملزم محمد اقبال گرفتار ہوا۔ملزم اقبال اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر