ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت17 اپریل تک ملتوی

ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت17 اپریل تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت17 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر سابق وزیر آعظم یوسف رضا گیلانی بھی پیش نہ ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔ ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، یوسف رضا گیلانی سمیت پچیس سے زائد ملزم مقدمات میں نامزد ہیں دیگر ملزموں میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داد پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان ، مرچو مل، یونس رضوانی، جاوید انور، نجم الحق، مرزا کریم بیگ، سہیل محمود، فرحان احمد، عاصم رضوانی، بھی شامل ہیں،مقدمہ میں دس سے زائد ملزم اشتہاری ہیں،اشتہاری ملزموں میں نعمان احمد، فرحان جنیجو، میاں محمد طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، سمیت، اللہ داد اور عابداللہ شامل ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر