الخدمت میڈیکل سینٹرکے تحت مفت طبی کیمپس کاانعقاد

الخدمت میڈیکل سینٹرکے تحت مفت طبی کیمپس کاانعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت میڈیکل سینٹر کے تحت سخی حسن ناظم آباد میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں امراض چشم ،امراض نسواں ماہرامراض چشم امراض اطفال ،جنرل امراض کے ماہرڈاکٹرز اوران کی ٹیم نے سیکڑوں مردوں ،خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا اورکیمپ میں ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کی گئیں ۔کیمپ میں بلڈ پریشر،شوگر اورکولیسٹرول ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔اس موقع پر چیک اپ کیلئے آنے والوں نے الخدمت کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔اس موقع ہر ڈاکٹرز کا کہنا تھا امراض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ لوگ مرض کی علامات ظاہر ہونے کے ساتھ ہی ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج سے کسی بڑے مسئلے سے بچا جاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر