ہماری جان و عزت اللہ کی امانت اور حرمت رسول پر قربان ہے،ثروت فاطمہ

ہماری جان و عزت اللہ کی امانت اور حرمت رسول پر قربان ہے،ثروت فاطمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثروت فاطمہ نے کہا ہے کہ ہماری جان، مال، صحت، عزت، عصمت سب کچھ اللہ عزوجل کی امانت اور خاتم الانبیاء حبیب کبریا ﷺ کی حرمت اور ناموس پر قربان ہے۔ مٹھی بھر خواتین آزادی نسواں کے نام پر جن گمراہ کن حرکتوں کی مرتکب ہوئی ہیں وہ مسلم خواتین کی تاریخ نہیں یہ ڈالرز کی جھنکار میں مسلم خواتین کی عزت و وعصمت کی سوداگری ہے جسے باحمیت خواتین نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ وہ آدم جی نگر میں ٹی ایل پی کراچی خواتین شاخ کے زیراہتمام ’’تحفظ عصمت نسواں‘‘ کے اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔ ثروت فاطمہ نے کہاکہ وین مصطفیٰ ﷺ نے سب سے پہلے خواتین کی عزت و عصمت کے لیے جو حقوق عطا کیے ہیں کسی بھی مذہب و ادیان میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ اللہ عزوجل کا شکر ہے مسلم خواتین میں بیداری بھی ہے اور اپنی ملی غیرت و حمیت کے تحفظ کا جذبہ بھی موجود ہے۔ جو خواتین گمراہی کی راہوں پر کم علمی اور ڈالرز کی چمک کی بنا پر چل پڑی ہیں انہیں دنیا اور آخرت کی حقیقی و دائمی کامیابیوں اور خوشیوں کے حصول کے لیے اپنے جسم و جان کو اللہ عزوجل کے حکم کے مطابق تعلیمات مصطفیٰ ﷺ کے سپرد کردینا چاہیئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر