سی پیک سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا،کرنل(ر)طلعت شبیر

سی پیک سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا،کرنل(ر)طلعت شبیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ’’پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی علاقائی ضروریات‘‘ کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار سے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر) ڈاکٹر طلعت شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا۔ سیاسی اور سماجی حالات میں مزید بہتری ہوگی۔ سی پیک سے لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے راستے ہموار ہوں گے۔اس موقع پر صدر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر ممنون احمد خان،پروفیسر سکندر مہدی، ڈاکٹر اصغر دشتی،ڈاکٹر فیصل جاوید،رضوانہ جبیں، افشاں بروہی اور شاہ نواز محمد خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان اور چائنہ کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں ایک بڑے منصوبے پر دو نوں ممالک کے درمیان دستخط ہوئے جو کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہے۔جو کہ چند سالوں میں مکمل ہوجائے گا اور یہ کئی ہائی ویز، ریلویز اور پائپ لائنز پر مشتمل ہے اس منصوبے سے پاکستان اور چائنہ کے تعلقات میں مزیدبہتری آئے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر