سام سنگ نے گلیکسی S10/S10+ جاری کر دیئے

سام سنگ نے گلیکسی S10/S10+ جاری کر دیئے

کراچی (پ ر)دنیا کی معروف الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے اپنے پہلے گلیکسی S کے اجراء کے کامیاب عشرہ کے بعد گلیکسی S10 اور گلیکسی S10+ کا اجراء کر دیا ہے۔ کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان موبائل فونز کے اجراء کا اعلان کیا گیا۔فروری میں ان فونز کے اعلان کے بعد گلیکسی S10/S10+ کیلئے لاتعداد پری آرڈرز دیکھنے میں آئے جبکہ صارفین نے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔گلیکسی S10 کو آج کی سمارٹ فون مارکیٹ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین جو چاہتے ہیں وہ انجام دے سکیں۔ ہر ڈیوائس مختلف قسم کے صارفین جو ڈسپلے، کیمرہ اور کارکردگی میں جدت چاہتے ہیں، کیلئے نیکسٹ جنریشن تجربہ فراہم کرتی ہے ۔ وہ صارفین جو سپر چارجڈ ڈیوائس چاہتے ہیں، ان کے لئے گلیکسی S10 پلس تیار کیا گیا ہے جو ڈسپلے سے کیمرہ اور اگلے درجے کی کارکردگی کا حامل ہے۔ گلیکسی ایس 10 سیریز سمارٹ فون کے لئے نئے معیارات کو ترتیب دینے کے لئے صارفین کیلئے زیادہ انتخاب کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان و افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے چنگ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا وژن نئے موبائل تجربات کیلئے معروف موجد بننا ہے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کو بہتر کر سکے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ معنی خیز ٹیکنالوجی حقیقی انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ S10 اور S10پلس اس طرح کی کارکردگی انجام دے سکتے ہیں۔گلیکسی S10 میں سام سنگ کی اب تک کی بہترین سکرین فراہم کی گئی ہے جو دنیا کا پہلا ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے ہے۔ پہلا HDR10+ سرٹیفائیڈ سمارٹ فون ہونے کی حیثیت سے اس کا ڈسپلے واضح ڈیجیٹل مواد پیش کرتا ہے جس سے صارفین روشن اور حقیقت پر مبنی تصاویر کے لئے رنگوں کی وسیع رینج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلیکسی S10 کا ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے VDE تصدیق شدہ ہے۔ اس ڈیوائس پر صارفین ناگوار روشنی کے ماحول میں بھی درست رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر