کالا باغ ڈیم نہ بنانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

کالا باغ ڈیم نہ بنانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم نہ بنانے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی وزراء کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،جسٹس عاصم حفیظ نے یہ کارروائی سید فیروز شاہ گیلانی کی درخواست پر کی ہے جس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے اقدامات کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار کے مطابق کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے سے ملک پانی کی شدید قلّت ہے، زمین بنجر اور دریا بے قابو ہو کر سیلاب کا سبب بن رہے ہیں، وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ بجلی کی مطلوبہ پیداوار حاصل نہ ہونے سے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہورہے ہیں،ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست پر مزید کارروائی 23 اپریل کو ہوگی۔

مزید : علاقائی