ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائردرخواست پر اعتراض عائد

ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائردرخواست پر اعتراض عائد

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے ماڈل ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائردرخواست پر اعتراض عائد کردیا۔اعتراض میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار ایان علی پاکستان میں موجود نہیں،ایان علی کی پاکستان میں عدم موجودگی میں درخواست کو سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔ ایان علی نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے۔

اعتراض

مزید : علاقائی