ای چالانوں کیخلاف دائر درخواست،سی ٹی او نے جواب داخل کروا دیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے گاڑیوں کے ای چالانوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی کو جواب داخل کروانے کے لئے مہلت دے دی جبکہ سی ٹی او نے جواب داخل کروادیا۔درخواست گزار سعید اشرف کا موقف ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ 1965 ء میں ای چالان کا کوئی تصور نہیں ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ڈرائیور کرتاہے اور ای چالان گاڑی کے مالک کو بھرنا پڑتا ہے ،جو دستور کے منافی ہے ،وکیل نے نشاندہی کی کہ ای چالان اور سیف سٹی اتھارٹی کی ایسوسی ایشن کے لئے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے ،وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ فوجداری عدالتی نظام کے تحت سزا صرف مجرم کو ہی دی جا سکتی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کی بجائے گاڑی کے مالک کو بھجوایا جاتا ہے ۔درخواست میں ای چالان بھجوانے کے اقدامات کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
ای چالان