چچاکے قتل میں ملوث ملزم کوسزائے موت ،3لاکھ جرمانہ

چچاکے قتل میں ملوث ملزم کوسزائے موت ،3لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران شفیع نے لین دین کے تنازع پرچچاکے قتل میں ملوث بھتیجے مجرم عثمان کو سزائے موت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیاہے ۔عثمان کے خلاف2016میں تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا۔عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بھجوادیاتھا۔ عدالت کوتفتیشی افسر نے بتایا کہ مذکورہ ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر اپنے چچا قاری حبیب اللہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔ عدالت میں ڈپٹی پراسکیوٹر نے مجرم کے خلاف شواہد پیش کئے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاسزاکاحکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی