منشیات کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل کافیصلہ محفوظ

منشیات کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل کافیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگار)منشیات کے مقدمہ میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے فیصلہ محفوظ کرلیا،اس مقدمہ کا فیصلہ 20مارچ کو سنایاجائیگا ۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران کسٹم پراسکیوٹر نے بھی اپنے حتمی دلائل مکمل کرلئے ۔چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمہ کے وکیل پہلے ہی اپنی بحث مکمل کر چکے ہیں۔عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعدکہا کہ اس کیس کا فیصلہ 20 مارچ تک محفوظ کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز عدالتی سماعت کے بعدملزمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مزید : علاقائی