شفیق آباد،چورگھرکے باہرسے موٹرسائیکل لے اڑے

شفیق آباد،چورگھرکے باہرسے موٹرسائیکل لے اڑے

لاہور(خبرنگار) تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں نامعلوم چور نے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے۔ پولیس نے تین روز گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ امین پارک راوی روڈکے رہائشی راحیل مغل نے 10 مارچ کی شام کو اپنی موٹر سائیکل ہونڈا گھر کے باہر کھڑی کی اور تھوڑی دیر بعد واپس آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل گھر کے باہر سے غائب تھی۔ شہری راحیل مغل کے مطابق اس نے تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں درخواست جمع کروا رکھی ہے اور تین روز گزر جانے کے باوجود اس کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ہے۔ شہری راحیل مغل نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی اور سی سی پی او لاہور سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی