سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور (کرائم رپورٹر)سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں 39ویں ''لازمی تربیتی کورس'' کے 38 زیر تربیت افسران و اساتذہ شامل تھے۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی محمد کامران خان نے وفد کے شرکاء کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کو ایمرجنسی رسپانس،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور فیشل ریکگنایزیشن ٹیکنالوجی بارے بتایا گیا آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری سنٹر ایس پی توصیف حیدر نے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریف کیا۔وفد کو15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، اے این پی آر کیمروں کی ورکنگ بھی دکھائی گئی۔چیف یڈ منسٹریشن آفیسر محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی پنجاب کے تمام ڈویڑنز میں سیف سٹی سینٹرز قائم کر رہی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کیلئے مکمل راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔کے پی کے وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید منصوبے سے پاکستان کا سکیورٹی پروفائل بہتر ہوا ہے۔سکیورٹی کا بہترین منصوبہ مکمل کرکے پنجاب نے بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کویادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

مزید : علاقائی