بینک کورٹ میں فراڈکے6ملزموں کیخلاف ایف آئی اے نے چالان پیش کردیا

بینک کورٹ میں فراڈکے6ملزموں کیخلاف ایف آئی اے نے چالان پیش کردیا

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ میں کاشتکاروں کو قرضہ دینے کی آڑ میں کروڑوں روپے کافراڈ کرنے والے 6ملزموں کے خلاف ایف آئی اے نے چالان پیش کردیاہے،اس مقدمہ میں 2ملزمان یاسراوروسیم گرفتار جبکہ 6 ملزمان ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 20مارچ کو طلب کرلیا۔

بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ارشدعلی کی عدالت میں فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ جوہرٹاؤن برانچ میں 66کاشتکاروں کے جعلی ناموں پر قرضہ دینے کے الزام میں لون آفیسر وسیم پرویز، سابق برانچ انچارج یاسرعرفان سمیت 6ملزمان کے خلاف چالان پیش کردیاگیاہے۔ایف آئی کے مطابق ملزمان نے 66 افراد کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کیس کے حساب سے قرضہ دیا اور انہیں جعلی اکاؤنٹ میں منتقل کیا،فاضل جج نے چالان عدالت میں داخل ہونے پر ملزموں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی