ڈیرہ ،دہشتگردی کی واردات میں جاں بحق افراد سپرد خاک

ڈیرہ ،دہشتگردی کی واردات میں جاں بحق افراد سپرد خاک

ڈیرہ اسما عیل خان ( بیورورپورٹ)علاقہ نواب میں دہشت گردی کی واردات میں دوافرادجاں بحق جب کہ دوزخمی ہوگئے ‘سیکورٹی کے سخت پہرے میں نمازجنازہ اداکردی گئی ‘سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی ، قتل واقدام قتل وغیرہ کی دفعات کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں علاقہ نواب میں موٹرسائیکلوں پر سوارچھ مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے غلام عباس بلوچ ولد ربنوازسکنہ نواب ،غلام قاسم بلوچ ولد حسین بخش ، شاہنوازبلوچ ولد حسین بخش اوربندوبستی پٹواری حق نوازبلوچ ولد حسین بخش کوزخمی کردیاجس میں سے غلام عباس بلوچ ہسپتال جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جب کہ غلام قاسم بلوچ نے بھی ہسپتال میں دم توڑدیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ، قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازجنازہ سیکورٹی کے سخت پہرے میں اداکردی گئی ۔مذکورہ واقعے کے بعد علاقے میں فضاسوگواررہی ۔واضح رہے کہ جاں بحق وزخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر