سائبر حملوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ کی تجویز دی ہے،رحمن ملک

سائبر حملوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ کی تجویز دی ہے،رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ سائبر حملوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ کی تجویز دی ہے، ان معاملات پر پڑا پردہ نہیں اٹھے گا تو کچھ معلوم نہیں ہوگا۔ چین سے فائبر اپٹک کا معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے تو اچھی بات ہے۔اگر چین بھی اس فائبر اپٹک سے فائدہ اٹھا رہا ہے تو سود ہم ہی کیوں ادا کریں۔ بدھ کو سینیٹر رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں بھارت کی جانب سے سائبر حملوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ ہمیں بریف کیاجائے کہ بھارت کے سائبر حملوں کو روکنے کے لئے ہمارا نظام کتنا مضبوط ہے۔پاکستان میں فائر والز کس قسم کی استعمال ہورہی ہیں۔ہماری فائز والز مضبوط و کارآمد ہوناچاہیں تاکہ دفاعی صلاحیت بہتر بنائی جاسکیں۔وفاقی وزیر نے ان کیمرا بریفنگ کے لئے یقین دہانی کرائی ہے۔بھارت نے بالا کوٹ دراندازی سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا۔بھارتی سوشل میڈیا مفروضوں کو خبر بناتا ہے۔چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سینیٹر روبینہ خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موبائل اسمگلنگ کی روک تھام کی آڑ میں مسافروں کو پریشان کیا جارہا ہے۔روبینہ خالد نے کہاکہ ذاتی استعمال اور تحائف کے لئے لائے جانے والے موبائل پر ضبط کرلئے جاتے ہیں۔ اسمگلنگ اور ذاتی استعمال کے سامان کی حیثیت کو واضح کرنا لازم ہے۔بھارتی جارحیت کا ہماری فورسز نے بھرپور جواب دیا۔روبینہ خالد نے کہاکہ کمیٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت سائبر حملہ کرے تو اسکا جواب کیسے دیا جائیگا۔