پشاور کے سرکاری سکولوں میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی عا ئد
پشاور(این این آئی)پشاور کے سرکاری سکولوں میں موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈٹیچر کو مراسلہ جاری کردیامراسلے کے مطابق آفس کے اوقات کار اور سکول ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، مراسلے میں کہاگیاہے کہ ڈیوٹی ٹائمنگ میں موبائل فونز استعمال نہ کیا جائے اساتذہ سکول میں اسمبلی سے پہلے اپنے موبائل فون پرنسپل یا ہیڈ ٹیچر کو جمع کرانے کے پابند ہونگے جبکہ طلباء کلاس ٹیچر کے پاس موبائل جمع کرانے کے پابند ہونگے،مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں موبائل استعمال کرنے کے لئے پہلے پرنسپل یا ہیڈ ٹیچر سے اجازت لینا ہوگی ایمرجنسی کی صورت میں اساتذہ اور طلبہ پرنسپل آفس یا انتظارگاہ میں موبائل استعمال کرسکیں گے ، سکول وقت میں موبائل بند رہیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پابندی عا ئد