بونیر میں مریض کے لواحقین کی بدتمیزی کیخلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج

بونیر میں مریض کے لواحقین کی بدتمیزی کیخلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کے ایمرجنسی ڈاکٹرز کے ساتھ مریض کے لواحقین کی جانب سے گالم گلوچ ،جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف ضلع بھر کے ڈاکٹرز سیح پا ۔ڈی ایچ کیو ڈگر میں ہنگامی اجلاس ،واقعہ کے خلاف ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ ،ملزم کی گرفتاری اور ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کرنے تک کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا ختمی فیصلہ ۔پیر کے روز سے ضلع بھر کے تمام مراکز صحت میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔علاقہ مشران کی جانب سے دن بھر مصالحتی کوشیش جاری رہی ۔ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر میں ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسین ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہراج الدین نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز کلیاڑی سے تعلق رکھنے والے خاتون مریضہ کے رشتہ دار سیداسلام نے ایمرجنسی پر مامور ڈاکٹر اسرار اور ڈاکٹر احسان کے ساتھ گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ۔جس پر متعلقہ ڈاکٹرز نے اسکے خلاف پولیس کو شکایت کی ۔جس پر ڈی پی او بونیر نے 24 گھنٹے کا وقت مانگ لیا ۔مگر تین گزر نے کے بعد بھی دھمکیاں دینے والے کے خلاف ایف ائی ار درج تک نہیں کی ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں موجود سیکورٹی ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ائے روز ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت ائی سی یو میں ڈاکٹرز کے ساتھ لواحقین کی جانب سے بد تمیزی کے ساتھ ساتھ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہے ۔مگر مقامی ہونے کی وجہ سے ہم انہیں نظر انداز کرتے ہیں ۔اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔ہم مزید اس طرح دھمکیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے ،انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز تک ڈی ایچ کیو ڈگر میں دو گھنٹے علامتی احتجاج ہو گا ۔جبکہ پیر کے روز سے پورے بونیر کے تمام مراکز صحت میں مکمل ہڑتال ہو گی ۔اور یہ سلسلہ پورے صوبہ تک بڑھایا جائے گا ۔ادھر علاقہ عمائیدین نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مصالحتی کوشیش شروع کی ہے۔رابطہ کرنے پر تھانہ ڈگرکے ایس ایچ او خالد خان نے بتایا کہ ڈاکٹر کے درخواست پر تفتیشی ٹیم نے موقع کے گواہوں کے بیانات قلم بند کئے ہیں اور ڈی ار سی مشران مصالحت کے لئے ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ہے،بصورت عدم راضی نامہ قانون کے مطابق پرچہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس ایچ او نے مزید بتایاہے کہ مریضہ (جو بعد میں وفا ت ہوگئی کے رشتہ دار سیداسلام نے ڈاکٹر اسرار کے خلاف مریضہ کا بروقت معائنہ نہ کرنے اور نامناسب رویہ اپنا نے کی شکایت درج کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر