کامیڈین طاہر انجم کے والدکا انتقال، مقامی قبرستان میں سپرد خاک
لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین اداکار طاہر انجم کے والد انتقال کر گئے،مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اداکار طاہر انجم کے والد کی نماز جنازہ سکیم موڑ سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں طاہر نوشاد، قیصر ثنا اللہ ، افتخار ٹھاکر، سخاوت ناز، شاہد نوشاد ، قیصر پیا، حسن مراد، گوشی خان ، گلفام ، اکرم اداس ،قیصر جاوید سمیت عزیز و اقارب اوراہل علاقہ نے شرکت کی ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ساتھی فنکاروں نے طاہر انجم سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔مرحوم کی رسم قل آج ادا کی جائے گی۔