کوئٹہ اراضی سکینڈل میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی کی بریت کی درخواست منظور

کوئٹہ اراضی سکینڈل میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی کی بریت کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)احتساب عدالت نے کوئٹہ اراضی اسکینڈل میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی کی بریت کی درخواست منظور کرلی،بدھ کو کوئٹہ کی احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے کوئٹہ اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و سابق کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی و دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی کی بریت کی درخواست منظور جبکہ دیگر دو ملزمان صلاح الدین اور سلام آغا کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی