خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور قبائلی امور کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور قبائلی امور کا اجلاس

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور قبائلی امور کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے زیرصدارت بدھ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔جس میں صوبائی اسمبلی کے ممبران ریاض خان، شکیل بشیر خان ،میجر ریٹائرڈ شاہ داد خان اور عاقب اللہ خان سمیت سپیشل سیکرٹری برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور ڈی آئی جی آپریشن پولیس نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے قائمہ کمیٹی کیاراکین کو محکمہ کے مختلف امور،زمہ داریوں اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔جس میں محکمہ داخلہ کے زیر انتظام پولیس، پروسیکیوشن ،جیل خانہ جات اور آر اینڈ پی کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

مزید : صفحہ اول