سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کی خصوصی عدالت میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ بھارت کی خصوصی عدالت کی جانب سے 11 مارچ کو سنایا جانا تھا تاہم پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی درخواست پر فیصلہ 14 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی حافظ آباد کے رہائشی محمد وکیل کے اہلخانہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمد وکیل زندہ اور بھارت میں قید ہیں۔
محمد وکیل کی بیٹی راحیلہ نے گزشتہ سماعت میں ای میل کے ذریعے بھارتی عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی عدالت میں مو¿قف پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔لاپتہ محمد وکیل کے اہلخانہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس عالمی عدالت انصاف میں چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اس مقدمہ میں سوامی اسیم آنند سمیت بعض انتہا پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جبکہ این آئی اے نے عدالت میں یہ دلائل دیے تھے کہ مذکورہ دھماکے میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کا واقعہ 18 فروری 2007 کو پیش آیا تھا جس میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔