نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سپیشل پراسیکیوٹراکرم قریشی نے درخواست دائرکردی ۔

نیب اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت منظورکی،شہبازشریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں خزانے کونقصان پہنچایا۔نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے رمضان شوگرملزکیلئے خزانے کونقصان پہنچایا،شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوز کیا،اعلیٰ عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد