سپریم کورٹ، لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب سے ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ، لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب ...
سپریم کورٹ، لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب سے ریکارڈ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے لاہورپارکنگ کمپنی کرپشن کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے کمپنی سربراہ تاثیراحمداورعثمان قیوم کی درخواست ضمانت پرنیب سے ریکارڈطلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ کیاپارکنگ سائٹس نیلامی کے وقت کمپنی کے قبضہ میں تھیں؟آئندہ سماعت پرپارکنگ کے قبضہ سے متعلق ریکارڈپیش کیا جائے،عدالت نے مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد