امام الحق کی ڈرائیو سے زخمی ہونے والے فواد احمد کی کون سی سرجری کی گئی اور اب وہ کس حال میں ہیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

امام الحق کی ڈرائیو سے زخمی ہونے والے فواد احمد کی کون سی سرجری کی گئی اور اب ...
امام الحق کی ڈرائیو سے زخمی ہونے والے فواد احمد کی کون سی سرجری کی گئی اور اب وہ کس حال میں ہیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے مگر اس جیت کیساتھ ہی انہیں اپنے ایک کھلاڑی کی انجری کا نقصان بھی اٹھانا پڑا جن کے دانتوں کی سرجری ہوئی اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جو ایک وقت میں پشاور زلمی جیتتی نظر آئی مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فواد احمد ’ڈیتھ اوورز‘ میں بہترین باﺅلنگ کے ذریعے پشاور زلمی کی جیت میں رکاوٹ بن گئے مگر امام الحق نے ایک سٹریٹ ڈرائیو لگائی تو گیند ان کے منہ پر جا لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دانتوں کی سرجری کی گئی۔ ذرائع کے مطابق فواد احمد کی فائنل میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔

ان کے زخمی ہونے کے بعد سرفراز احمد نے شین واٹسن کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے ناقابل یقین حد تک بہترین کارکردگی دکھائی اور ڈیرین سیمی اور کیرین پولارڈ کی اہم وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update