ڈی جی آئی ایس پی آر نے عثمان خواجہ کے ”سٹرائیک“ پر ایک مرتبہ پھر ”تڑکہ“ لگا دیا، تعریف کرنے کیلئے ایسے الفاظ استعمال کر ڈالے کہ عثمان خواجہ بھی کہہ اٹھیں”بڑے شرارتی ہیں میجر صاحب“

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عثمان خواجہ کے ”سٹرائیک“ پر ایک مرتبہ پھر ”تڑکہ“ لگا ...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے عثمان خواجہ کے ”سٹرائیک“ پر ایک مرتبہ پھر ”تڑکہ“ لگا دیا، تعریف کرنے کیلئے ایسے الفاظ استعمال کر ڈالے کہ عثمان خواجہ بھی کہہ اٹھیں”بڑے شرارتی ہیں میجر صاحب“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری تو پوری دنیا نے حیرت کا اظہار کیا پھر اگلے تین گھنٹوں کے بعد پاکستانی ٹوئٹر پر سب سے زیادہ نظر آنے والا نام پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کا تھا۔


عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی اور بھارت کو اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں بھارتی ٹیم پر ہونے والی تنقید نے ”ٹرولنگ“ کی شکل اختیار کر لی اور ٹوئٹر پر ہر جانب دلچسپ ’میمز‘ نظر آنا شروع ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ان کی کارکردگی پر تعریف کیلئے صرف تین الفاظ ”ویل پلیڈ عثمان خواجہ“ استعمال کر کے پاکستانیوں کا مزہ دوبالا کر دیا۔


گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بھی عثمان خواجہ نے عمدہ سنچری بنائی اور آسٹریلیا نے بھارت کو مسلسل تیسری شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی اور حیرت انگیز طور پر پاکستانیوں نے ٹوئٹر پر ایک مرتبہ پھر جشن منانا شروع کر دیا جس کا لطف اس وقت اور بھی بڑھ گیا جب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے نئی ٹویٹ سامنے آئی، جنہوں نے اس مرتبہ کچھ ایسے الفاظ استعمال کئے کہ اگر عثمان خواجہ بھی جان لیں تو مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”آپ ایک مرتبہ پھر بہت ہی اچھا کھیلے ہیں عثمان خواجہ!!! شاندار ’سٹرائیک‘ ریٹ پر آپ کی سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹا۔ آپ نے سیریز جیتنے کیلئے آخری تین میچوں میں بہت ہی عمدہ کارکردگی دکھائی۔“

دلچسپ بات یہ ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں ”سٹرائیک“ کا لفظ نمایاں یعنی انگریزی کے بڑے حروف تہجی میں لکھا جبکہ سیریز کی جیت کیلئے Win یا اس طرح کا کوئی دیگر لفظ استعمال کرنے کے بجائے CAP کا لفظ استعمال کیا جبکہ سر پر پہننے والی ٹوپی کو بھی انگریزی میں CAP ہی کہا جاتا ہے۔
یہ جان کر آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور بھی عثمان خواجہ کی شاندار کارکردگی پر کس قدر خوش ہیں اور اگر عثمان خواجہ کے ”بلے“ کے ساتھ ”سٹرائیک“ کے بعد میجر جنرل آصف غفور کی اس ٹویٹ کو ’لفظی سٹرائیک‘ نہ کہا جائے تو یہ آسٹریلیا کی جیت کا جشن منانے کا لطف نہیں آئے گا۔