سانحہ ماڈل ٹاﺅن، احتساب عدالت نے پولیس کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، احتساب عدالت نے پولیس کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن، احتساب عدالت نے پولیس کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کیلئے تحقیقات ٹیم کی درخواست کی سماعت ہوئی،ڈی ایس پی محمد اقبال نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزدہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ جیل میں سابق وزیراعظم سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔

نیب نے پنجاب پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرے،احتساب عدالت نے پولیس کونوازشریف سے تفتیش کی اجازت دےدی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور