پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کے وکیل نے درخواست ضمانت پر بحث کیلئے مہلت مانگ لی

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کے وکیل نے درخواست ضمانت پر بحث کیلئے ...
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کے وکیل نے درخواست ضمانت پر بحث کیلئے مہلت مانگ لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ برادران کے وکیل نے درخواست ضمانت پر بحث کیلئے مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ نیب نے خواجہ برادران کو پیراگوان ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار کیا ہے ،ابھی تک نیب کے جواب کی کاپی فراہم نہیں کی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ بحث کیلئے مہلت دی جائے ۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو جواب کی کاپی خواجہ برادران کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور