”وزیراعظم صاحب! ٹویٹ کرنے کا بہت شکریہ مگر۔۔۔“ حامد میر نے وزیراعظم سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی تو کیا وزیراعلیٰ پنجاب بھی پریشان ہو جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزراءاعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے لیکن سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ان سے سادگی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے اقدام پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل دفاع قرار دیا جس پر سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”کھلے عام مایوسی کا اظہار کرنے پر بہت شکریہ مگر آپ کو ان کیخلاف ضرور ایکشن لینا چاہئے جو سادگی پالیسی کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں اور انہیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی بھی متحرک حمایت حاصل ہے۔“