آن لائن ویزا کا اجراءنئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ہے :وزیر اعظم

آن لائن ویزا کا اجراءنئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ہے :وزیر اعظم
آن لائن ویزا کا اجراءنئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ہے :وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ 70کی دہائی کے مائنڈ سیٹ کوختم کررہے ہیں ، سا مائنڈ سیٹ نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ، آن لائن ویزا کا اجراءایک بہت بڑی تبدیلی ہے، یہ نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آن لائن ویزا کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک مائنڈ سیٹ تھا کہ کسی کو پاکستان کا ویزا دینا مشکل بنادو یعنی کہ کوئی نہ ہی پاکستان آئے تو اچھا ہے ، آن لائن ویزا کا اجراءایک بہت بڑی تبدیلی ہے، یہ نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ہے ، 60کی دہائی میں ہم بہت تیز ی سے آگے جارہے تھے اور دنیا بھی ہم کو ایسے ہی دیکھتی تھی، ہم کو اپنے اوپراعتماد تھا ، جب پاکستان کے صدر امریکہ گئے تو امریکی صدر خود ان کو لینے ائر پور ٹ پر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ستر کی دہائی میں ایک سوشلسٹ حکومت آئی اور مائنڈ سیٹ تبدیل کردیا گیا اور منافع کمانے اور پیسہ بنانے کو برا بنادیا گیا ، اس مائنڈ سیٹ نے پاکستان کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو پاکستان کوکھول رہے ہیں تو یہ ایک اعتماد ہے کہ ہم کو کوئی سکیورٹی خطرہ نہیں ہے ، اس مائنڈ سیٹ کو ہم نے سرمایہ کاروں کیلئے تبدیل کرنا تھا اور یہ بھی ہے کہ پاکستان کا ویزا آسان ہوجائے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کے پاکستان میں کتنے مواقع ہیں؟ لوگ آئیں گے تو ان کوپتہ چلے گا کہ پاکستان میں کتنے مواقع ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے جب میرا کوئی دوست پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گیاتو اس نے میر ی دوبارہ وہاں جانے کیلئے منتیں کیں، ہمارے شمالی علاقہ جات سوئٹرز لینڈ سے دوگنا ہیں، یہاں بہت سے علاقے ابھی رسائی سے باہر ہیں ، ہم ان علاقوں کو بھی کھولیں گے اور خیال رکھا جائےگا کہ ان علاقوں کوئی نقصان نہ ہو۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت بہت زیادہ ہے ، دنیا کا سب سے بڑا سلیپنگ بدھا ہری پور کے قریب دریافت ہواہے ، سکھوں کے مقدس مقامات ، ہندومذہب کے مقدس مقامات ، صوفی ازم اور دنیا کے قدم ترین شہر ہیں ، ہم ان سب جگہوں کو دنیا میں متعارف کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں 19ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا جس کے لئے ہمیں بڑی بھاگ دوڑ کرنی پڑی لیکن ملائشیامیں صرف سیاحت سے 22ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں او ر ان کے پاس صرف کچھ ساحلی علاقہ ہے لیکن پاکستان میں سیاحت کیلئے چار مختلف میدان ہیں، ہم ابھی آغاز کررہے ہیں ، پاکستان میں یہ بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے ، دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان ایک بہت مشکل وقت سے گزراہے اور آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ، اس کا میں اپنی سکیورٹی فورسز کو بڑا کریڈٹ دیتا ہوں، مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگلا پی ایس ایل سارا پاکستان میں ہوگا بجائے دبئی کے کیونکہ میں خودکھیلتا رہا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ خالی سٹیڈیم میں کھلنا کتنا مشکل ہوتاہے؟ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں الیکشن کے بعد ہمارے تمام ہمسایہ ممالک سے بھی اچھے تعلقات ہونگے ، بھارت میں ابھی الیکشن کی وجہ سے مسائل ہیں ، جب بھی نفرتوں کی بنیاد پر الیکشن ہوتے ہیں تو مسائل پیش آتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -