رائل سعودی ائیر شو میں پاکستان کی شرکت، پاک سعودی دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا: سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز

رائل سعودی ائیر شو میں پاکستان کی شرکت، پاک سعودی دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ...
رائل سعودی ائیر شو میں پاکستان کی شرکت، پاک سعودی دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا: سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز

  

ریاض (وقار نسیم وامق) رائل سعودی ایوی ایشن کی جانب سے تین روزہ ائیرشو کا آغاز ہوگیا جس میں پہلے روز طیاروں نے بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور فضا میں ایسے کرتب دیکھائے کہ ہر دیکھنے والی آنکھ دنگ رہ گئی اس سال نمائش میں ائیر شو اور جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ مسافر بردار طیارے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں .

سعودی ائیر لائن کے طیاروں کے علاوہ اماراتی طیارے بھی نمائش کی رونق کو دوبالا کیے ہوئے ہیں جبکہ تقریب میں آنے والے سینکڑوں افراد جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور مسافر بردار جہازوں میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں مگر ان سب سے بڑھ کر رائل سعودی ایوی ایشن کی جانب سے سعودی ہوابازوں کے طیاروں کے ہمراہ فضا میں کرتب سب سے نمایاں ہیں سعودی طیارے فضا میں بلند ہوئے تو انہوں نے ایسے کرتب دیکھائے کہ شرکاء دنگ رہ گئے قوس و قزح کے رنگ چھوڑتے جہازوں نے فضا کو رنگین بنا دیا اور آسمان پر مختلف رنگ بکھر گئے ہوابازوں نے دل دہلا دینے والے کرتب سے حاضرین کے دل موہ لئے جس پر حاضرین نے خوب دل کھول کر انکو داد دی تین روزہ نمائش میں پہلی مرتبہ پاکستان سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کی جانب سے سٹال بھی لگایا گیا ہے.

سعودی عرب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے بھی پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور کہا کہ نمائش سے پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے علاوہ دونوں ملکوں کی دفاعی صلاحیت کے سلسلے میں تعاون بڑھانے میں بھی مدد ملے گی اور ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی مصنوعات کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت ممکن ہو پائے گی، جبکہ کمپنی کے ڈاریکٹر اسد کمال کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئی سمت ملی ہے جس میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پہلی بار اپنی کمپنی کی نمائش یہاں کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس نمائش سے دونوں ممالک کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں گی ائیر شو کا افتتاح شہزادہ سلطان بن سلمان نے کیا جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ موجود تھے.

مزید : عرب دنیا