اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

تفصیل کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 52 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔کنگز کو پہلا نقصان کولن منرو کی صورت میں ہوا جب وہ 11 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 102 رنز پر اس وقت گری جب لونگ اسٹون 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور پھر جلد ہی بابراعظم بھی 42 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔تین کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد کراچی کا کوئی بھی کھلاڑی اسلام آباد کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے موسیٰ خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فہیم اشرف نے دو جب کہ رومان رئیس اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے جواب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں سکور پورا کر لیا ۔ڈیلپورٹ نے 38،ہیلز نے 41،طلعت حسین نے 32اور آصف علی نے 24سکور بنائے ۔

مزید : PSL /PSL News Update