کیا واقعی فواد چوہدری کو ہٹا کروزارت اطلاعات انہیں دی جارہی ہے؟ ڈاکٹر بابر اعوان خود میدان میں آگئے

کیا واقعی فواد چوہدری کو ہٹا کروزارت اطلاعات انہیں دی جارہی ہے؟ ڈاکٹر بابر ...
کیا واقعی فواد چوہدری کو ہٹا کروزارت اطلاعات انہیں دی جارہی ہے؟ ڈاکٹر بابر اعوان خود میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر یہ ذمہ داری خود کو سونپے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جب ان سے وزارت اطلاعات کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کی خبر پلانٹڈ لگتی ہے جس پر قطعی طور پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔ ’ میں نے کل شام بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور آج بھی ملاقات کی ہے، ان ملاقاتوں میں صرف قانونی اور آئینی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، میں پہلے بھی حکومت میں تھا اور اب بھی حکومت میں ہوں‘۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے خبر دی تھی کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ بابر اعوان کو مشیر اطلاعات کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید : قومی /سیاست