حقوق نسواں کے نام پر ہم ’’نامعلوم‘‘ خواتین کو اپنی اقدار ملیامیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی: فرح ناز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے لاہور پریس کلب کے باہر پر امن مارچ کیا گیا ،یہ مارچ یوم خواتین کے موقع پر بعض خواتین کی طرف سے لہرائے جانیوالے قابل اعتراض پوسٹرز کے ردعمل میں کیا گیا،مارچ کی قیادت فرح ناز،سدرہ کرامت،عائشہ مبشر، زینب ارشد، انیتا الیاس، ڈائریکٹر وائس ثناء وحید، آمنہ بتول، نورین علوی، سدرہ کرامت نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ 8مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر کچھ خواتین نے خواتین کے حقوق کی آڑ میں خواتین کی تذلیل کی،پاکستانی خواتین ان کے نعروں اور ایجنڈے کو مسترد کرتی ہیں،پاکستان کی باوقار خواتین صرف وہ حقوق مانگتی ہیں جن کی اسلام اور آئین پاکستان نے اجازت دی ہے،اسلامی اقدار کے بر عکس لگائے جانیوالے نعروں سے خواتین اعلان لاتعلقی کرتی ہیں ہم ’’نامعلوم‘‘ خواتین کو اپنی اقدار کو ملیامیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔اس موقع پر خواتین نے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مرکزی صدر فرح ناز نے شرکائے مارچ کے سامنے ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا