لاڈلے کی حکومت عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے:عزیز الرحمن چن

لاڈلے کی حکومت عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے:عزیز الرحمن چن
لاڈلے کی حکومت عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے:عزیز الرحمن چن

  

لاہور (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دانشمندی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، لاڈلے کی حکومت عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے، پیپلز پارٹی ملکی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،حکمران جماعت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اپوزیشن کی طرف سے بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہو جائیں۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک شدید خطرات اور بحران کا شکار ہے جبکہ حکومت نان ایشوز پر عوام کا وقت ضائع کر رہی ہے،وزراء کے متنازعہ بیانات سے عوام کو الجھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے،مہنگائی اپنے عروج پر ہے صحت کے لئے سہولیات ناپید ہو کر رہ گئیں ہیں،موجودہ حکومت نے عوام کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی صورت میں دیا ہے،حکومتی حواری اپنی سیٹ پکی کرنے کے چکر میں ملک و قوم کا نقصان کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور