امریکی ادارے کا پاکستان میں سروے، اتنے پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد کا اظہار کہ ن لیگ اور پی پی والوں کو یقین نہ آئے

امریکی ادارے کا پاکستان میں سروے، اتنے پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد کا ...
امریکی ادارے کا پاکستان میں سروے، اتنے پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد کا اظہار کہ ن لیگ اور پی پی والوں کو یقین نہ آئے

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) نے اپنے سروے میں نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 57 فیصد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔

امریکی ادارے کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 57 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا ظہار کیا۔سروے میں شریک 41 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی پرفارمنس دکھانے کیلئے ایک سے 2 سال تک کا وقت دیا جانا چاہیے۔

پاکستان میں جولائی 2018 میں ہونے والے انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے جب سوال پوچھا گیا تو 84 فیصد پاکستانیوں نے انہیں شفاف یا شفاف ترین الیکشن قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکی ادارے آئی آر آئی نے یہ سروے یکم نومبر تا 22 نومبر 2018 تک کیا تھا جس کے نتائج آج (14 مارچ 2019 ) کو جاری کیے گئے ہیں۔ اس سروے میں 18 سال سے بڑی عمر کے 3 ہزار 991 لوگوں نے حصہ لیا اور اس سروے کے نتائج میں غلطی کا امکان ایک اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

نومبر کے مہینے میں کیے گئے سروے میں شریک 74 فیصد پاکستانیوں نے مختلف مسائل کو پاکستان کے سب سے بڑے ایشوز قرار دیا جبکہ 77 فیصد نوجوان پاکستانیوں نے ملازمت کے مواقع میں کمی کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد