پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی 

پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے اہم ...
پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کئے جانے والے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھی نندن سے بھارتی فضائیہ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے انہیں طبی بنیادوں پر ایک ماہ کی رخصت پر بھیج دیا ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں گرفتار ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے انڈین فضائیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے تفتیش مکمل کر لی ہے ،ابھی نندن سے تفتیش کا یہ مرحلہ 10روز سے زیادہ میں مکمل ہوا ہے جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ابھی نندن کو ڈاکٹرز کے مشورے پر ایک ماہ کی طبی رخصت منظور کرتے ہوئے انہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے ۔ بھارتی نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک طبی بورڈ ابھی نندن کا میڈیکل فٹنس چیک اَپ کرے گا اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کب سے جنگی طیارے کے بیڑے میں واپس کام شروع کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے کے بعد ابھی نندن کو دہلی کے فوجی ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا جہاں بھارتی وزیر دفاع سیتا رمن اور دفاعی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے ابھی نندن سے ملاقات بھی کی تھی ۔