”بلاول کی کتنی زیادہ تعریف کروں؟ “،وزیر اعظم کے فرسٹ کزن چیئر مین پیپلز پارٹی کی تعریف میں رطب البیان

”بلاول کی کتنی زیادہ تعریف کروں؟ “،وزیر اعظم کے فرسٹ کزن چیئر مین پیپلز ...
”بلاول کی کتنی زیادہ تعریف کروں؟ “،وزیر اعظم کے فرسٹ کزن چیئر مین پیپلز پارٹی کی تعریف میں رطب البیان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ہم نے ایک نیا بلاول دیکھا ہے ، میرے پیپلز پارٹی سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن مجھے بلاول بھٹو زرداری کی باتوں نے بہت مثاثر کیا ہے،میں بلاول کی کتنی زیادہ تعریف کروں؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بلاول بھٹوز رداری نے کون سے وزراءکے نام چھپائے ہیں ، بلاول کئی ہفتوں سے بہت ہی میچور سیاست کررہے ہیں، ہم نے ایک نیا بلاول دیکھا ہے ، میرے پیپلز پارٹی سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن مجھے بلاول بھٹو زرداری کی باتوں نے بہت مثاثر کیا ہے ، میں بلاول کی کتنی زیادہ تعریف کروں ، بلاول نے بہت ہی پختہ اور قومی سطح کی سیاست کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ کا کوئی بھی سٹینڈ ہو لیکن ہمارا سٹینڈ یہ ہے کہ ہم خواہ مخواہ مسعود اظہر اور حافظ سعید پر بولنا شروع کردیتے ہیں ، جودنیا میں کہا جاتاہے ، اس پر ہم طوطے کی طرح بولتے ہیں۔

مزید : قومی