تجزیہ کا ر مظہر عباس نے کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں پیپلز پارٹی کے کردار کی وضاحت کردی

تجزیہ کا ر مظہر عباس نے کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں پیپلز پارٹی کے کردار ...
تجزیہ کا ر مظہر عباس نے کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں پیپلز پارٹی کے کردار کی وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں ماضی کے پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کا بہت اہم کردار رہا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں ماضی کے پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کا بہت اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بلاول جن وزراءکی طرف اشارہ کررہے ہیں تودیکھنا یہ ہے کہ کیا اب بھی ان وزراءکا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔

انہوں نے کہا کچھ دن قبل پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ رحمان ملک خود کہہ چکے ہیں کہ میں نے خود حافظ سعید کی تفتیش کروائی اور ان کو کسی معاملے میں ملوث نہیں پایا تو اس پر بلاول کیا کہیں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ چائنہ مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے قرارداد صرف پاکستان کی وجہ سے ویٹو نہیں کررہاہے بلکہ چائنہ یہ تکنیکی بنیادوں پر کررہا ہے ، یو این سکیورٹی کونسل کو چاہئے کہ پہلے امریکہ سے پوچھے کے عراق کے حوالے سے کیمیائی ہتھیاروں کی خبریں کیوں جھوٹ نکلیں ، اس کے نتیجے میں ابو غریب جیل ملی اور بہت سے بے گنا لوگ جاں بحق ہوئے اور ان کو پکڑا بھی گیا ۔

مزید : قومی