آئینی ماہر بابر ستار نے بلاول بھٹو زرداری کے مطالبہ کوغیر سنجیدہ قرار دیدیا

آئینی ماہر بابر ستار نے بلاول بھٹو زرداری کے مطالبہ کوغیر سنجیدہ قرار دیدیا
آئینی ماہر بابر ستار نے بلاول بھٹو زرداری کے مطالبہ کوغیر سنجیدہ قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ بابر ستار نے کہا ہے کہ بلاول نے وزراءکو نکالنے کا کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں کیا بلکہ وہ ریاست کی پالیسی کو بے نقاب کررہے تھے ، وہ یہ کہہ رہے تھے کہ اگر قول وفعل کاتضاد ختم کرنا ہے تو پھر اچھے طریقے سے کیا جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ بلاول نے وزراءکو نکالنے کا کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں کیا بلکہ وہ ریاست کی پالیسی کو بے نقاب کررہے تھے ، وہ یہ کہہ رہے تھے کہ اگر قول وفعل کاتضاد ختم کرنا ہے تو پھر اچھے طریقے سے کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے یہ بات کی ہے کہ ہمیں تو پتہ ہے کہ ہم اپنے قوانین کوکیسے استعمال کرتے ہیں ، ان کی یہ بات بڑی درست ہے ،چائنہ نے مولانامسعود اظہر کے حوالے سے پچھلی بار بھی ویٹو کیا تھا اور اب بھی ویٹو کیاہے ، چائنہ کا مسعوداظہر کے حوالے سے کوئی سٹینڈ نہیں ہے بلکہ چائنہ پاکستان سے دوستی نبھا رہا ہے لیکن ایک بنیادی سوال ہے کہ ہم چائنہ کو کیوں بار بار استعمال کررہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے بھارت مذاکرات کی میز پر کبھی نہیں آئے گا ۔

مزید : قومی