فواد چودھری کو فارغ کرناہے توبابر اعوان فوری دستیاب نہیں ہونگے :مجیب الرحمان شامی

فواد چودھری کو فارغ کرناہے توبابر اعوان فوری دستیاب نہیں ہونگے :مجیب الرحمان ...
فواد چودھری کو فارغ کرناہے توبابر اعوان فوری دستیاب نہیں ہونگے :مجیب الرحمان شامی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ اگر فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے فارغ کرنا ہے تو پھر بابر اعوان فوری  دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ بابر اعوان ایک اہل آدمی ہیں ،وہ بات کرسکتے ہیں اور ان کا تعلق بھی لوگوں سے اچھا ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ ان پر نیب کا کیس ہے ، اگر وہ اس سے بر ی الذمہ ہوتے ہیں تو ان کو مشیر اطلاعات مقرر کیا جا سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کے خلاف نیب میں ریفرنس ایک لمبا کام ہے ، یہ دوچار دن میں ختم نہیں ہوگا ، اگر فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے فارغ کرنا ہے تو پھر بابر اعوان فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں گے ۔

مزید : قومی