قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی حمایت کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ کی تنخواہ ساٹھ ہزار تھی لیکن ایک جج کی تنخواہ کتنی ہے ؟ صوبے میں صرف ایک وزیر اعلیٰ ہوتا ہے، تنخواہیں بے شک بڑھائیں لیکن کام تو کریں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب بندہ منتخب ہوجاتا ہے تو اس نے کیا کام نہیں کرنا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں سیاست ایک بہت مہنگا کام ہے لیکن کیا عام آدمی کیلئے سیاست کاراستہ بند کرنا ہے؟
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی تواسد عمر کوغور کرنا چاہئے کہ اگر لوگوں کی مہنگائی کی وجہ سے چیخیں نکلیں تو لوگ حکومت کی لکیریں نکلوا دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی تنخواہ ساٹھ ہزار تھی لیکن ایک جج کی تنخواہ کتنی ہے ؟ صوبے میں صرف ایک وزیر اعلیٰ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں بے شک بڑھائیں لیکن کام تو کریں ، تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوتا تواچھا ہوتا ۔