ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے رکن قومی اسمبلی کی مراعات کو امریکی ممبر آف پارلیمنٹ کے مقابلے میں ناکافی قراردیدیا

ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے رکن قومی اسمبلی کی مراعات کو امریکی ممبر آف ...
ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے رکن قومی اسمبلی کی مراعات کو امریکی ممبر آف پارلیمنٹ کے مقابلے میں ناکافی قراردیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ ممبر قومی اسمبلی کو جو فوائد حاصل ہیں، ا س کے مقابلے میں امریکہ میں جو ممبر آف پارلیمنٹ ہے اس کو پندرہ سے سولہ لوگ معاونت کیلئے ملتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کو جو فوائد حاصل ہیں ا س کے مقابلے میں امریکہ میں جو ممبر آف پارلیمنٹ ہے اس کو پندرہ سے سولہ لوگ معاونت کیلئے ملتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ تکنیکی طور پر تو اس بات کا تذکرہ ٹھیک ہے کہ کیا رکن قومی و صوبائی اسمبلی اس تنخواہ میں گزار ہ کرسکتا ہے تو شائد نہیں کرسکتا ، اس کا دوسرا پہلو یہ ہے جو لوگ ارکان اسمبلی کو منتخب کرتے ہیں ، وہ ان کو اپنا نجا ت دہندہ سمجھتے ہیں جو لوگ اپنی مرضی سے اس فیلڈ کا انتخاب کرتے ہیں ، وہ تنخواہ کیلئے نہیں کرتے بلکہ لوگ ان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ قوم ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر انگلی اٹھائے گی ۔

مزید : قومی