جمال خاشقجی قتل کیس میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا

جمال خاشقجی قتل کیس میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا
جمال خاشقجی قتل کیس میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے ملزمان کو اب تک تین بار عدالت کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے انسانی حقو ق کمیشن کے صدر ڈاکٹر بندر العیبان نے کہا کہ ’ ہم جمال خاشقجی کے قتل پر صدمے سے دوچار ہوگئے تھے ، یہ ایک سنگین جرم اور بدقسمت واقعہ تھا، مشتبہ افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاچکا ہے، ان کے خلاف ایک فوجداری عدالت میں مقدمے کی تین سماعتیں ہوچکی ہیں اور وہ اپنے وکلاءکے ساتھ پیش ہورہے ہیں‘۔

انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کو عالمی رخ دینے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی سفارتخانے میں گزشتہ برس قتل کیا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا